امریکہ نے دنیا بھر میں ریمڈیسیور کی تقریباََ تمام خوراکیں خرید لیں

بدھ 1 جولائی 2020 13:18

امریکہ نے دنیا بھر میں ریمڈیسیور کی تقریباََ تمام خوراکیں خرید لیں
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے مطابق انھوں نے دوا ریمڈیسیور کی دنیا بھر میں تقریباََ تمام خوراکیں خرید لی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ دوا امریکہ میں حکام کی جانب سے تصدیق شدہ وہ پہلی دوا ہے جس کے ذریعے کووڈ 19 کے مریضوں کا علاج کیا جا سکتا ہے اور یہ کمپنی جیلیئڈ سائنسز کی جانب سے تیار کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس دوا کے ذریعے اس وائرس سے بیمار افراد کو جلد صحتیاب ہونے میں مدد ملتی ہے۔محکمہ صحت اور انسانی سروسز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹرمپ نے جیلیئڈ کے ساتھ ایک بہترین معاہدہ کیا جس کے تحت دوا کی پانچ لاکھ خوراکیں خریدی گئی ہیں جو جیلیئڈ کی جولائی میں پیداوار کا 100 فیصد ہے جبکہ جبکہ اگست اور ستمبر میں 90 فیصد ہے۔ریمڈیسیور کے ایک کورس میں اوسطا چھ اعشاریہ دو پانچ خوراکیں مریض کو دی جاتی ہیں۔