لاہور، اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 3 جولائی تک توسیع کر دی گئی

کورونا کے ہاٹ اسپاٹ علاقے مزید 3 دن تک بند رہیں گے جبکہ باقی مقامات پر ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 1 جولائی 2020 13:06

لاہور، اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 3 جولائی تک توسیع کر دی گئی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-01جولائی2020ء) لاہور میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 3 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کے سیل علاقوں کو مزید 3 دنوں کے لئے سیل کر دیا گیا ہے جس کے بعد باقی مقامات پر ایس او پیز پر عمل جاری رہے گا۔ اس حوالے سے بتا دیا گیا ہے کہ جن علاقوں کو سیل نہیں کیا گیا، وہاں حکومت کی جانب سے لگائے جانے والی پابندیوں پر عمل کیا جائے گا جبکہ سیل شدہ علاقے مزید 3 دن اسی طرح بند رکھے جائیں گے۔

خیال رہے کہ لاہور میں کورونا کے پھیلتے ہوئے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا سے متاثری زیادہ علاقوں کو سیل کر دیا گیا تھا۔ اس اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج بھی سامنے آئے تھے جس کے بعد لاہور میں کورونا کیسز کی تعداد میں واضح کمی دیکھی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جن علاقوں کو مکمل سیل کیا گیا تھا ان میں عسکری 10، ڈیفنس فیز5، کینال ویو بی بلاک، پی سی ایس آئی آر ٹو ، رائل پارک، قلعہ گجر سنگھ ، رام نگر، کریم پارک کے علاقے، بادامی باغ ، داروغہ والا، مناواں ، تاج پورہ ، چونگی امر سدھو، شاد باغ ، بیگم کوٹ، راوی کلفٹن شاہدرہ کے علاقے شامل تھے۔

تاہم اس کے علاوہ متاثرہ گلیوں سمیت لاہور شہر میں 22 ہزار 405 گھروں کو بھی سیل کر دیا گیا تھا۔ مزید علاقوں کی بات کی جائے تو گلبرگ، ڈی ایچ اے،گلشن راوی، فیصل ٹاؤن،گارڈن ٹاؤن،اندرون شہروالڈ سٹی کر بند کر دیا تھا۔ تا ہم اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی توسیع کر دی تھی جس کے بعد اس حوالے سے باقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔ سیکریڑی پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما ہالز بدستور بند رہیں گے، سماجی اور مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھ کی اجازت نہیں ہو گی۔

پنجاب حکومت کے بعد اب لاہور کی انتطامیہ نے بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 3 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کے سیل علاقوں کو مزید 3 دنوں کے لئے سیل کر دیا گیا ہے جس کے بعد باقی مقامات پر ایس او پیز پر عمل جاری رہے گا۔