پولیس نے بیوی کی مدد سے خاوند کو قتل کرنے والے آشنا کو گرفتار کرلیا

بدھ 1 جولائی 2020 13:46

پولیس نے بیوی کی مدد سے خاوند کو قتل کرنے والے آشنا کو گرفتار کرلیا
خانقاں ڈوگراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) پولیس نے بیوی کی مدد سے خاوند کو قتل کرنے والے آشنا کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق ملزم یونس رحمانی نے بھاکہ بھٹیاں کی رہائشی مسرت بی بی سے مل کر اس کے خاوند محمد بوٹا کو انٹر چینج کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔ پولیس نے شک گزرنے پر بیوی مسرت کو گرفتار کر لیا لیکن اس کا آشنا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے قاتل یونس رحمان کو کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزم نے قتل کو ڈکیتی کی واردات کا رنگ دینے کی کو شش کی اور عرصہ دراز سے روپوش تھا ۔پولیس ٹیم کی انتھک محنت سے ملزم نا صرف گرفتار ہو ا بلکہ اس سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔