تراوڑہ میں راستہ کے تنازعہ پر فائرنگ ،ایک شخص زخمی، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 1 جولائی 2020 13:55

تراوڑہ میں راستہ کے تنازعہ پر فائرنگ ،ایک شخص زخمی، پولیس نے ایک ملزم ..
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) اوگی تراوڑہ میں راستہ کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ اوگی کی حدود گائوں تراوڑہ کے محمد یونس اور آدم خان میں راستہ کا تنازعہ چل رہا تھا، گذشتہ روز فریقین میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد تصادم ہو گیا، جھگڑے میں محمد یونس ولد عبدالمناف گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔

دعویداری پر اوگی پولیس نے ملزمان نور خان ولد آدم خان، نادر خان اور آدم خان ولد شیر خان کے خلاف زیر دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کر کے ایک ملزم آدم خان کو گرفتار کر لیا جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :