وے وارڈ گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر راجہ بابر تاج کا وزراء حکومت کے اعزاز میں عشائیہ

بدھ 1 جولائی 2020 14:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) وے وارڈ گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر راجہ بابر تاج کا وزراء حکومت کے اعزاز میں عشائیہ، عشائیہ تقریب میں وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری رخسار احمد، وزیر تعلیم کالجز کرنل ( ر) وقار احمد نور، ایڈووکیٹ جنرل آزادکشمیر راجہ انعام اللہ خان، سابق وزیر حکومت چوہدری محمد سعید کی شرکت، کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر تقریب کو مختصر اور انتہائی سادہ رکھا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری رخسار احمد نے کہا کہ وے وارڈ گروپ آف کمپنیز کرونا وائرس کی وباء کے دوران فلاح انسانیت میں پیش پیش رہی ہے، انھوں نے کہا راجہ بابر تاج اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد کی مستحق ہے، وبائی امراض سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے، وے وارڈ گروپ آف کمپنیز کی طرح دیگر مخیر حضرات بھی میدان میں نکل کر اپنا کردار ادا کریں، وے وارڈ گروپ آف کمپنیز نے جس طرح کرونا وائرس کی وباء کے دوران عوام کی خدمت کی اس کی مثال نہیں ملتی، مشکل وقت میں لوگوں کی خدمت کرنا افضل عمل ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم کالجز کرنل ( ر ) وقار احمد نور نے کہا کہ اداروں کی صلاحیتوں کا پتہ آزمائش میں لگتا ہے وے وارڈ گروپ آف کمپنیز نے حالیہ نازک صورتحال میں انسانیت کی خدمت کو مقدم رکھتے ہوئے کرونا وائرس کے خلاف جاری مہم میں اپنا حصہ ڈالا انسانیت کی خدمت کرنے والے دونوں جہانوں میں فلاح پاتے ہیں، دنیا میں جو شخص کسی کے بھلے کے لئے کام کرتا ہے اللہ پاک اسکے لئے مزید آسانیاں پیدا کرتے ہیں، آزادکشمیر بھر کے لوگوں کی بھرپور خدمت کرنے پر راجہ بابر تاج اور انکی ٹیم کو مبارک پیش کرتا ہوں، راجہ بابر تاج نے مشکل وقت میں اپنے لوگوں کے درمیان رہ کر ان کی دکھ تکلیف اور ازالے کے لئے کام کیا، اس موقع پر راجہ بابر تاج نے کہا کہ وے وارڈ گروپ آف کمپنیز نے اپنی بساط کے مطابق عوامی خدمت کی بھرپور کوشش کی، اور اس میں حکومت نے بھی تعاون کیا اللہ رب العزت کا شکر گزار ہوں جس نے ہمیں توفیق دی اپنے لوگوں کی خدمت میں اپنا قلیل حصہ ڈال سکیں، انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کا حل واحد احتیاط ہے، احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اس سے بچا جا سکتا ہی-

متعلقہ عنوان :