کل جماعتی حریت کانفرنس کا بھارتی مظالم اور غیر ریاستی باشندوں کو ڈومیسائل جاری کرنے کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 1 جولائی 2020 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور غیر ریاستی باشندوں کو ڈومیسائل جاری کرنے کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آ بادکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارت جتنے بھی حربے آزما لے وہ تحریک آزادی کشمیر کو نہیں روک سکتا، ،بھارت ان حربوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کم نہیں کر سکتا ،اقوام متحدہ میں کشمیر بارے قراردادیں موجود ہیں۔

حریت رہنماؤں نے کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، مظاہرین نے کہا کہ مودی اور بھارت سن لے کشمیر کی آزادی تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔