وادی نیلم میں بااثر افراد نے ہنستے بستے گھروں کو اجاڑنے کا سلسلہ شروع کر دیا

میاں بیوی میں ناچاکی پیدا کرکے صلح کروانے کیلئے بھاری رقوم طلب کرنا معمول بنا لیا گیا

بدھ 1 جولائی 2020 15:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) وادی نیلم میں بااثر افراد نے ہنستے بستے گھروں کو اجاڑنے کا سلسلہ شروع کر دیا ،میاں بیوی میں ناچاکی پیدا کرکے صلح کروانے کیلئے بھاری رقوم طلب کرنا معمول بنا لیا گیا ،بااثر افراد کا ستایا گائوںنیلم کا جمشید رانا دادرسی کیلئے سنٹرل پریس کلب مظفرآباد پہنچ گیا ،سائلین ڈیسک سنٹرل پریس کلب کی توسط سے وزیراعظم ،چیف جسٹس سپریم کورٹ ،چیف سیکرٹری ،آئی جی پی ایس ایس پی نیلم ،ڈپٹی کمشنر نیلم اور دیگر ارباب اختیار سے انصاف فراہمی کی اپیل کرتے ہوئے رانا جمشید نے بتایا کہ سائیں ولد عبدالقدرحقیقی ماموں ،بشیر قمر،عارف اللہ محمود،عظیم اللہ رانا اور میری بیوی اور بہنوئی صداقت رانا ،محمد شفیع ،الیاس ساکنہ ساگام اور دیگر نے میری زندگی اجیرن بنا دی ہے ،تین ماہ قبل میری بیوی سے غلط فہمیاں پید ا کرکے حقیقی ماموں نے بے بنیاد مقدمہ قائم کرکے میرا جینا محال کر دیا ہے ،سائیں نامی شخص نے میاں بیوی میں اختلافات پیدا کرکے عدالت میں کیس دائر کیا جبکہ میری بیوی کو اس کیس کا علم تک نہیں ،بااثر لوگ میرے اور میری بیوی میں اختلافات پیدا کرکے اب صلح کیلئے بھاری رقم طلب کررہے ہیں،رشتوں میں دراڑیں ڈال کر مذموم مقاصد حاصل کرنے والے لالچی افراد نے ہمارے اوپر عرصہ حیات تنگ کرنے کے ساتھ ذہنی طورپر بھی ٹارچر کرنا معمول بنایا ہوا ہے ،میری ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ میری جان کے دشمن افراد کے خلاف کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔