بیت المقدس میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں

اسرائیلی قابض نے شہید فلسطینی محمود سمیرعبید کے دیواروں پر لگائے گئے پوسٹربھی اتار پھینکا،شہریوں پر تشدد

بدھ 1 جولائی 2020 15:57

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) قابض صہیونی فوج کی جانب سے بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں العیسویہ کی عبید کالونی میں سڑکوں اور گھروں کی ناکہ بندی کی جس کے بعد شہری گھروں سے نکل آئے اور قابض فوج کے خلاف احتجاج کیا۔مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے العیسویہ میں محمود رمضان عبید، ندیم حربی عبید، نسیم عبید اور دیگر پر تشدد کیا۔ قابض نے شہید فلسطینی محمود سمیرعبید کے دیواروں پر لگائے گئے پوسٹر اتار پھینکا۔