فارمرز ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس،کپاس کے کاشتکاروں کے لیے ہدایات جاری

بدھ 1 جولائی 2020 16:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں آج فارمرز ایڈوائزری کمیٹی کا پانچواںاجلاس ڈائریکٹر سی سی آر آئی ڈاکٹر زاہد محمود کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں کپا س کی کاشت سے متعلق جائزہ لیا گیاجبکہ اجلاس میں ٹڈی دل بھی موضوع بحث شامل رہا۔ اجلاس میں کپاس کے کاشتکاروں کی رہنمائی وتربیت کے لئے پندرہ روزہ کپاس کی نگہداشت سے متعلق 15جولائی تک کی سفارشت پیش کی گئیں۔

فارمرز ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ ایسے کاشتکار جن کی کپاس کی فصل تین فٹ یا اس سے زائد تک ہو چکی وہ ٹریکٹر کے ذریعے فصل کی گوڈی کرنے سے اجتناب کریں اور 15مئی کے بعد کاشتہ کپاس کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کا عمل جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

اگر کپاس کی فصل کا رجحان پھل اٹھانے کی طرف کم ہو اور فصل کا قد تیزی سے بڑھ رہا ہو تو کاشتکار گروتھ ریٹارٹنٹ کا سپرے کریں یا کھاد روک دیں اور پانی کا دورانیہ بڑھا دیں جبکہ پودے کی چوٹی پر سفید پھول آنے کی صورت میں کاشتکار پانی کا دورانیہ کم کریں اور نائتروجنی کھادوں کا استعمال کریں۔

اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان ڈاکٹر محمدنوید افضل،ڈاکٹر فیاض احمد،ساجد محمود، ڈاکٹر رابعہ سعید، ڈاکٹر خادم حسین وجنید احمد سائنٹفک آفیسرزاورترقی پسند کاشتکار حاجی محمد ارشد نے شرکت کی۔ فارمرز ایڈوائزری کمیٹی کا آئندہ چھٹا اجلاس 16جولائی کو ادارہ ہذا میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :