Live Updates

چاروں صوبوں کی جماعت کو زرداری لیگ نے چار ڈویژنوں تک محدود کردیا ، حلیم عادل شخ

بدھ 1 جولائی 2020 19:33

چاروں صوبوں کی جماعت کو زرداری لیگ نے چار ڈویژنوں تک محدود کردیا ، حلیم ..
کراچی۔یکم جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنماء و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بھٹو کی جماعت چاروں صوبوں کی جماعت تھی، زرداری لیگ نے اب چار ڈویژنوں تک محدود کردی ہے، اب ان کا سندھ کارڈ نہیں چلے گا کیونکہ سندھ کو پیپلزپارٹی نے برباد کر دیا ہے، محکمے تباہ ہوچکے ہیں اور عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو جاری ویڈیو پیغام میں کیا ہے ۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جب بھی سندھ حکومت پر پریشر بڑھ جاتا ہے تو یہ لوگ سندھ کارڈ کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں ،پچھلے دنوں سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے اسپتال وفاق کو دئیے گئے تو کہا گیا کہ وفاق نے سندھ پر حملہ کیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن پر صوبے کا کوئی اختیار ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ وفاق ٹیکس کلیکشن کی بنیاد پر صوبوں کو پیسے دیتا ہے، ٹیکس کلیکشن کم ہوگی توپیسے کم ملیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات