چھ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ (پرسوں)مانچسٹر روانہ ہوگا

بدھ 1 جولائی 2020 19:54

چھ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ (پرسوں)مانچسٹر روانہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) چھ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ پرسوں( جمعہ) کوقومی ائیر لائن کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز پر سفر کرنے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔مانچسٹر پہنچنے کے بعد یہ چھ کھلاڑی بذریعہ بس وورسٹر روانہ ہوجائیں گے۔ جہاں ای سی بی ٹیسٹنگ پروگرام کے زیراہتمام کوویڈ19 ٹیسٹنگ میں منفی رزلٹ دینے پر انہیں اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :