جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ایس او پیز کے ساتھ اجتماعی قربانی کا اہتمام کیاجائے گا

بدھ 1 جولائی 2020 19:59

کراچی۔ یکم جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) معروف دینی ادارے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تحت ہرسال کی طرح اس سال بھی اجتماعی قربانی اورآن لائن قبانی کا اہتمام کیاجائے گا، جید مفتیان کرام کی زیر نگرانی ایس اوپیز کے ساتھ شہر کے مختلف مقامات پر مراکز قائم کئے جائینگے، عوام الناس کو قربانی کے مسائل سے آگہی فراہم کی جائے گی، گائی کافی حصہ 10500 روپے جبکہ بکرے کی3ریٹ مقرر کئے گئے ہیں، بکرا 24کلو 19500 بکرا 28کلو21500 بکرا 30کلو24500، بیرون ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کو آ ن لائن قربانی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

گزشتہ روز جامعہ کے رئیس مولانا نعمان نعیم نے اجتماعی اور آن لائن قربانی کے ذمہ داراں سے مشاورت کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور اجتماعی قربانی کے حوالے سے سابقہ مراکزکوبدستورجاری رکھتے ہوئے کام شروع کرنے کا اعلان کردیا، حصہ لینے والے قربانی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کرنے کیلئے جامعہ بنوریہ عالمیہ نزدسائٹ پولیس ا سٹیشن ،جامع مسجد سبحان اللہ تاشقند کالونی مسان روڈ ،جامع مسجد نور جوبلی ،جامع مسجدالصفا شریف آباد بلاک 1 فیڈرل بی ایریا ،جامع مسجد غزالی حسن اسکوائر گلشن اقبال G-9،احمد کمفرٹس بلاک 17، گلستان جوہر نزد جوہر چورنگی.،جامع مسجد اقصی نعمان کمپلیکس حسن اسکوائر گلشن،بنوریہ ویلفیئر ٹرسٹ نزد کراچی مٹن ہاوس بلاک F نارتھ ناظم آباد،النشیط گرامر اسکول SC-14 بلاک H نارتھ ناظم آباد پیر بخش ،جامع مسجد رحمانیہ بلاک C نارتھ ناظم آباد،،جامع مسجد طیبہ میڑووِل ،مدرسہ و مسجد عثمانیہ بلاک M نارتھ ناظم آباد،جامعہ مسجد طیبہ گلشن اقبال بلاک 10 نزد عثمانیہ اسکول، گرومندر جامعہ مسجد نیو ٹاون پلاٹ نمبر 672میرٹ کباب کے سامنے سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں قائم مراکز پر رابطہ کرسکتے ہیںجبکہ اس کے علاوہ مزید کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے 021-2560400 اور 021-32560300 پر رابطہ کیاجاسکتاہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ آن لائن قربانی والے حضرات جامعہ بنوریہ عالمیہ کی ویب سائٹ پر جاکر فارم حاصل کرکے سب میٹ کرسکتے ہیں۔