مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے کمسن نواسے کے سامنے نانا کو قتل کردیا

بدھ 1 جولائی 2020 20:04

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی درندگی انتہا کو پہنچ گئی جہاں قابض فوج نے 60 سالہ شخص کو 3 سال کے نواسے کے سامنے قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ سوپور میں پیش آیا جہاں قابض بھارتی فورسز نے نواسے کے سامنے نانا کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور بچہ سہما ہوا نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا اور مدد کو پکارتا رہا۔

(جاری ہے)

مقتول بشیر احمد خان کے بیٹے کے مطابق ان کے والد سامان لینے کا کہہ کر گھر سے نکلے تھے تو قابض فورسز نے والدکو کار سے اتار کر گولیاں ماریں۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جہاں قابض فوج سرچ ا?پریشن کے نام پر نوجوانوں کو قتل کررہی ہے جب کہ بھارتی فوج خواتین کی عصمت دری میں بھی ملوث ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ جون میں ریاستی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 کشمیریوں کو شہید کیا۔