بینک تعطیل کے باعث انٹر بینک کرنسیوں کی لین دین بند رہی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

بدھ 1 جولائی 2020 20:15

بینک تعطیل کے باعث انٹر بینک کرنسیوں کی لین دین بند رہی اور اوپن مارکیٹ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) بینک تعطیل کے باعث بدھ کو انٹر بینک کرنسیوںکی لین دین بند رہی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں2روپے ،سعودی ریال 20پیسے ،یوے ای درہم کی قدر میں15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یورو کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کوبینک تعطیل کے باعث کرنسیوں کی لین دین معطل رہی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید167.80روپے اور قیمت فروخت168.30روپے مستحکم رہی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید185روپے سے گھٹ کر184.50روپے اور قیمت فروخت187روپے سے گھٹ کر186.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید203روپے سے بڑھ کر205روپے اور قیمت فروخت205روپے سے بڑھ کر207روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید43.80روپے سے بڑھ کر44روپے اور قیمت فروخت 44.20روپے سے بڑھ کر44.50روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید44.85روپے سے بڑھ کر45.10روپے اور قیمت فروخت45.25روپے سے بڑھ کر45.60روپے ہوگئی ۔