وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی کورونا سے شہید سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی بلوچستان بریگیڈیئر حسن افضال کی رہائش گاہ آمد

عثمان بزدار اور جام کمال کا بریگیڈیئر حسن افضال شہید کے خاندان سے اظہار تعزیت، شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا،خدمات کو خراج عقیدت

بدھ 1 جولائی 2020 20:46

وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی کورونا سے شہید سیکٹر کمانڈر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان آج سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی بلوچستان بریگیڈیئر حسن افضال شہید کی رہائش گاہ پر گئے۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے کورونا سے شہید ہونے والے بریگیڈیئر حسن افضال کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سوگوار خاندان سے بریگیڈیئر حسن افضال کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہید بریگیڈیئر حسن افضال کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

دونوں وزرائے اعلیٰ نے شہید بریگیڈیئر حسن افضال کی وطن عزیز کیلئے خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔