گنداخہ میں نیشنل بینک کے برانچ کے کوڈ کا رسمی افتتاح

بدھ 1 جولائی 2020 21:29

گنداخہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء) گنداخہ میں نیشنل بینک کے برانچ کے کوڈ کا رسمی افتتاح کردیا گیا باقاعدہ افتتاح چند روز میں میر طارق خان جمالی معززین علاقہ کے ساتھ مل کرکریں گے مینجر حاجی علی حیدر جمالی تفصیلات کے مطابق جعفرآباد کے پسماندہ ترین تحصیل گنداخہ میں کئی سالوں بعد نیشنل بینک برانچ منظور کیا گیا برانچ کے رسمی کوڈ کا افتتاح مینجر نیشنل بینک برانچ گنداخہ حاجی علی حیدر جمالی اور کیشیئر ایاز احمد شیخ نے کیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد بینک کے افتتاح کی خوشی میں ایریگیشن ایملائز یونین بلوچستان کے صوبائی صدر میر علی بخش خان جمالی کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی تقریب میں ایس ایچ او گنداخہ محمد پنھل خان جمالی کے علاوہ پاک سرزمین پارٹی جعفرآباد کے صدر حاجی علی شیر جمالی جمعیت علما اسلام گنداخہ کے جنرل سیکرٹری مولانا امان اللہ حقانی نیاز خان جمالی و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر گنداخہ پریس کلب کے چیرمین سلیم گوپانگ صدر میجر جمالی جنرل سیکرٹری نور حسن جمالی نے نیشنل بینک کے مینجر حاجی علی حیدر جمالی کو پھولوں کے ہار پہناکر مبارکباد دی جبکہ نیشنل بینک کے مینجر حاجی علی حیدر جمالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج نیشنل بینک برانچ کے کوڈ کا رسمی افتتاح کیا گیا جبکہ باقاعدہ افتتاح چند روز میں معززین علاقہ کے موجودگی میں نیشنل بینک آف پاکستان کے وائس پریزیڈنٹ میر طارق خان جمالی کریں گے۔