وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت

بدھ 1 جولائی 2020 21:29

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بھارتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے لیپا سیکٹر کے گائوں میں نوجوان کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بھارت شہری آبادی کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کا انتہائی بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے۔ ایل او سی پر مودی سرکار کی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور 22 کروڑ عوام بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔