بھارت نے پاکستان کیخلاف ہتھیار جمع کرنا شروع کردیئے ہیں ، شیریں مزاری

چین کے ہاتھوں ذلت کے بعد فرانس سے رافیل طیاروں کی جلد فراہمی کی درخواست کی ہے ، بالاکوٹ میں چوٹ کھانے کے بعد بھارت تلملا رہا ہے ، وفاقی وزیر

بدھ 1 جولائی 2020 22:05

بھارت نے پاکستان کیخلاف ہتھیار جمع کرنا شروع کردیئے ہیں ، شیریں مزاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء) : وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف ہتھیارجمع کرنا شروع کردیئے ہیں اور فرانس سے رافیل طیاروں کی جلد فراہمی کی درخواست کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بھارت نے فرانس سے رافیل طیاروں کی جلدفراہمی کی درخواست کی، چین کے ہاتھوں ذلت کے بعد طیاروں سیچین بھارت تعلقات کی نوعیت نہیں بدلے گی، واضح ہے کہ بھارت پاکستان کیخلاف ہتھیارجمع کررہا ہے، بالاکوٹ میں چوٹ کھانے کے بعد بھارت تلملارہاہے۔

یاد رہے گذشتہ روز گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ممبئی میں ہونے والی دہشت گردی جیسا منصوبہ بنایاگیا تھا، ہمیں کوئی شک نہیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت میں پلان ہوا، دہشت گرد حملے سے نمٹنے کے لیے ہماری پوری تیاری تھی۔