اوپن یونیورسٹی کے نئے داخلے 15جولائی سے شروع ہوں گے

پیش کئے جانے والے تمام تعلیمی پروگرامز کے فارم اور پراسپکٹس آن لائن دستیاب ہونگے

بدھ 1 جولائی 2020 22:12

ٍاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2020ء کے پہلے مرحلے کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میںایک ساتھ 15۔جولائی سے شروع ہوں گے۔نئے سمسٹر میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز میں میٹرک/ انٹرمیڈیٹ پروگرامز ،ْایف ای)درس نظامی( ،ْ بی ایس/ایم ایس سی )فیس ٹو فیس( ،ْ ایم ایس /ایم فل اور پی ایچ ڈی (شامل ہونگے۔

COVID-19سے پیدا شدہ بحرانی کیفیت کے تناظر میں ،ْوائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم نے نئے سمسٹر میںداخلوں کے خواہشمند افراد کے لئے نزدیک ترین مقامات پر داخلوں سے متعلق سہولتیں فراہم کرنے اور اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس ،ْ ملک بھر میں موجود تمام علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میںداخلہ فارم اور پراسپکٹسسز کی فراہمی کے لئے سیل پوائنٹس قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی 15۔جولائی سے دستیاب ہونگے۔آن لائن داخلوں میں معاونت فراہم کرنے کے لئے وائس چانسلر نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو اپنے کیمپسسز میں "انفارمیشن ڈسک/کائونٹرز"قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جہاں پر طلبہ کو کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔میٹرک/ انٹرمیڈیٹ پروگرامز ،ْایف اے )درس نظامی( پروگرامز کے داخلہ فارمز 4۔ستمبر تک جبکہ بی ایس /ایم ایس سی )فیس ٹو فیس(،ْ،ْ ایم ایس /ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ فارمز 19۔اگست تک وصول کئے جائیں گے۔