چیئرمین صادق سنجرانی کا سینیٹرز کے وفد کے ہمراہ سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کی رہائش گاہ آمد، ان کے کزن کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 1 جولائی 2020 22:15

چیئرمین صادق سنجرانی کا سینیٹرز کے وفد کے ہمراہ سینیٹر سردار یعقوب ..
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی سینیٹرز کے وفد کے ہمراہ سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کی رہائش پر گئے اور ان کے کزن سابق صوبائی وزیر بلوچستان سردار در محمد ناصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی اور علاقے کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحوم ایک مدبر سیاستدان تھے انہوں نے کہا کہ مرحوم کی صوبہ بلوچستان کے حوالہ سے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کرے اورغم زدہ خاندان کو یہ صدمہ صبرو حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ وفد میں سینیٹرز نصیب الله بازئی، سجاد حسین طوری کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی کے اسلام آباد کے صدر قادر خان اور چیئرمین سینیٹ کے ایڈوائزر عابد حسن بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :