ملک میں 1 لاکھ سے زائد کورونا مریض صحتیاب ہوگئے

کل ایک لاکھ8 ہزار273 مثبت کیسز میں سے ایک لاکھ802 مکمل صحت یاب ہوچکے، ایکٹو کیس 1,08,273 رہ گئے

بدھ 1 جولائی 2020 19:12

ملک میں 1 لاکھ سے زائد کورونا مریض صحتیاب ہوگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی2020ء) ملک میں 1 لاکھ سے زائد کورونا مریض صحتیاب ہوگئے، کل ایک لاکھ8 ہزار273 مثبت کیسز میں سے ایک لاکھ802 مکمل صحت یاب ہوچکے، ایکٹو کیس 1,08,273 رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں، ملک بھر میں26 فروری سے اب تک 2 لاکھ13ہزار470 کیسز رجسٹرڈہوئے ہیں جن میں سے ایک لاکھ802 مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں،کورونا وائرس کے اس وقت ایک لاکھ8 ہزار273 مثبت کیسز ہیں، گذشتہ24 گھنٹوں میں 4,133 نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، 91 کورونا متاثرہ افراد انتقال کرگئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گذشتہ روز 22 ہزار 418 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جن میں پنجاب کے 8,284، سندھ کی9435، کے پی کے کے 2,211، اسلام آبادکئ1,736، بلوچستان کے 392، گلگت بلتستان کے 99 اور آزادکشمیرکی261 ٹیسٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں ہے۔ ملک بھر میں 1562 وینٹیلیٹر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے لئے مختص کیے گئے ہیں جن میں سی491 وینٹیلیٹر استعمال ہورہے ہیں۔

ملک بھر کے 2 لاکھ سے زائد کووڈ۔19 کے مصدقہ کیسز میں سے آزاد کشمیر کے 1093، بلوچستان کے 10ہزار476، گلگت بلتستان کے 1,489، اسلام آباد کے 12ہزار912، کے پی کے، کے 26ہزار 598، پنجاب کے 76ہزار262، سندھ کے 84ہزار 640 مریض شامل ہیں۔ اب تک 4 ہزار 395 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔ اب تک 13 لاکھ 5 ہزار 510 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ملک بھر کی 768 ہسپتالوں میں 5ہزار 5 مریض زیرعلاج ہیں۔