بھارتی فوج ایک قاتل فوج بن چکی ہے، راجہ فاروق حیدر

بدھ 1 جولائی 2020 22:27

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج ایک قاتل فوج بن چکی ہے، بھارتی فوج نے جس طرح نواسے کے سامنے اس کے نانا کو شہید کیا ، اس نے انسانیت کو شرما دیا ہے، کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم پر میرا دل خون خون ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان میں راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مودی کشمیر کا قصاب بن چکا ہے، بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے، یورپی ممالک کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم پر اپنی چپ کو توڑیں۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ امریکہ، روس، فرانس سمیت عالمی طاقتیں کشمیریوں کی آواز کو سنیں، بھارتی فوج کی دہشت گردی سے خطے کا امن خطرے میں ہے۔