اسلام آباد میں مندر تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، علمائ کی مشترکہ پریس کانفرنس

بدھ 1 جولائی 2020 22:34

اسلام آباد میں مندر تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، علمائ کی مشترکہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء) مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے نیشنل پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو وارننگ دیتے ہیں وہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر سے باز رہے ورنہ شدید رد عمل ہوگا، کسی بھی صورت مندر کی تعمیر نہیں ہونے دیں گے کیونکہ یہ اسلام کی بنیادی تعلیمات اور نظریہ پاکستان کے منافی ہے، حکومت اگر مندر کی تعمیر کیلئے زبر دستی کرے گی تو اسے شدید رد عمل کا سامنا بھی کرنا ہو گا۔

اس موقع پرامیر جے یو آئی (ف) مولانا عبدالمجید ہزاروی ، مفتی عبداللہ ،محمد کاشف چوہدری ،حافظ مقصود احمد، مولانا مفتی عبدالسلام، مولانا حمد اللہ ، مولانا محمد اویس ، مفتی سجاد و دیگر بھی موجود تھے ،۔

(جاری ہے)

علمائے کرام نے مزید کہا کہ اسلامی تاریخ میں کوئی دلیل نہیں ملتی کہ نبی کریم یا آپ ? کے بعد خلفائے راشدین ? یا ان کے بعد اسلامی ادوار میں کسی اسلامی حکومت نے شرک کا مرکز تعمیر کیا ہو خصوصاً بتوں کا مرکز و معبد جو اسلام اور توحید کے سراسر منافی ہے، علمائے کرام نے کہا کہ حکومت اس مندر کو اپنے خزانے سے تعمیر کرانے جا رہی ہے اس خزانے کی بنیاد ہم مسلمانوں کے ٹیکس اور بل ہیں ہم اپنی کمائی سے شرک کا اڈہ تعمیر کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے، ہمارے پیسوں سے اگر مندر تعمیر ہوتا ہے تو قبر اور حشر میں ہم سے پوچھا جائے گا ، جس کا کسی کے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا، لہٰذا ہم حکومت کو مندر کی تعمیر کیلئے اجازت کسی بھی صورت میں نہیں دیں گے، اسلامی مملکت میں بتوں کے عبادت خانے کی تعمیر ناجائز ہے حکومت اس کو روکنے کی پابند ہے ، حکومت اگر کسی وجہ سے مندر تعمیر کرنا بھی چاہتی ہے تو اس وجہ کو تمام مسالک کے سامنے رکھے ورنہ اسے کام سے باز رہے جس سے 22 کروڑ اسلامیان پاکستان کی دل آزاری ہو گی اور حکومت کو بھی شدید رد عمل کا سامنا ہو گا

متعلقہ عنوان :