وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کورونا سے شہید سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر حسن افضال کی رہائش گاہ آمد

بدھ 1 جولائی 2020 23:55

لاہور۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بدھ کے روز سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی بلوچستان بریگیڈیئر حسن افضال شہید کی رہائش گاہ پر گئے۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے کورونا سے شہید ہونے والے بریگیڈیئر حسن افضال کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سوگوار خاندان سے بریگیڈیئر حسن افضال کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہید بریگیڈیئر حسن افضال کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے شہید بریگیڈیئر حسن افضال کی وطن عزیز کیلئے خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔