آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں سیکرٹری ایس ڈی ایم اے کے والد ، آئی جی پولیس کے بھائی اور کراچی دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی

بدھ 1 جولائی 2020 22:30

مظفر آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر قانون سردار فاروق احمد طاہر اور سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی تحریک پر رکن اسمبلی عبدالرشید ترابی نے سیکرٹری ایس ڈی ایم اے شاہد محی الدین قادری کے والد ، انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین محسود کے بھائی اور کراچی دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کروائی ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا قانون ساز اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔