دہشت گرد کا قوم قبیلہ نہیں نہ ہی یہ بلوچ ‘ پنجابی یا کوئی اور ہے،میر سرفراز احمد بگٹی

بدھ 1 جولائی 2020 22:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و سینیٹر میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد کا قوم قبیلہ نہیں نہ ہی یہ بلوچ ‘ پنجابی یا کوئی اور ہے انہیں دہشت گرد جیسا پیش آنا چاہئے ہیلی کاپٹر سجانے یا خوبصورتی کے لئے نہیں رکھے ہیں فوراً سے پہلے ان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرکے ان کا قلع قمع کرنا چاہئے اسمبلی میں کسی بھی واقعے پر بڑی بڑی تقریاں ہوتی ہیں لیکن اگر کوئی میجر شہید ہوتا ہے تو اس کے لئے قومی اسمبلی میں کوئی تقریر نہیں ہوتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ کراچی اسٹاک ایکسینچ پر حملے میں شہید ہونے والے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہوں اور ان ہیروز کو جنہوں نے جواں مردی کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا کو سلام پیش کرتا ہوں دہشت گرد کا کوئی قوم ‘ قبیلہ نہیں انہیں اسی طرح ٹریٹ کیا جائے یہ بلوچ ‘ پنجابی اور نہ ہی کوئی اور ہیں انہوں نے کہا کہ میں آج کچھ چیزیں واضح کرنا چاہتا ہوں ’’مجید برگیڈ ‘‘مجید لانگو کے نام پر ہے جنہوں نے کوئٹہ میں 210 پنجابیوں کو جن میں صوبائی وزیر شفیق احمد خان بھی شامل ہیں تو شہید کیا وہ بعد میں مارا گیا بلوچستان اسمبلی میں اس کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی تھی اگر اس وقت مجید لانگو کو دہشت گرد قرار دیا جاتا تو شاید آج پاکستانیوں کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں جن میں سردار اختر جان مینگل سرفہرست ہیں قومی اسمبلی میں تقریریں کررہے ہیں ان لوگوں کو آواز چاہئے قومی اسمبلی ٹی وی پر آکر پروگرام نہیں کرسکتے اور ہمارے قوم پرست ان کی ہم آواز بن کر قومی اسمبلی میں تقریریں کرتے ہیں جب کوئی میجر شہید ہوتا تو اس کے لئے کوئی تقریر نہیں ہوتی لیکن دوسری طرف اگر کوئی واقعہ ہو جاتا ہے تو اسمبلی میں بڑی بڑی تقریریں ہوتی ہیں جس سے ایک رائے قائم ہوتی ہے اور اسی کو بنیاد بناکر عام بلوچ جوان پہاڑوں پر چڑھ کر ان کے آلہ کار بن جاتے ہیں اور معصوم لوگوں کو قتل کرتے ہیں اور ہم ان کو ناراض کہہ رہے ہیں اور وہ ہم سے لڑرہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم کب لڑیں گے حکومت فوری طورپر آپریشن کرے ہم نے ہیلی کاپٹر سجانے یا خوبصورتی کے لئے نہیں رکھے ہیں فوراً سے پہلے آپریشن کرکے ان کا قلع قمع کرنا چاہئے