متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش اور ژالہ

بدھ کے روز ہونے والی بارش و ژالہ باری کے باعث کچھ علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی تلقین

muhammad ali محمد علی بدھ 1 جولائی 2020 22:53

متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش اور ژالہ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 جولائی2020ء) متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش اور ژالہ، بدھ کے روز ہونے والی بارش و ژالہ باری کے باعث کچھ علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی تلقین۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے کچھ علاقوں میں بدھ کے روز ہونے والی بارش اور ژالہ باری نے موسم خوشگوار کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ کچھ علاقوں میں کم شدت جبکہ کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

(جاری ہے)

راس الخیمہ کے علاقے میں 30 منٹ تک بارش ہوتی رہی، جس کے باعث کچھ وادیوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔ اس صورتحال میں امارات کی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے لوگوں کو تلقین کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر بارش و ژالہ باری کی ویڈیوز اور تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔