اسلام آباد میں صورتحال بہتر ہونے لگی

وفاقی دارالحکومت میں سیل کیے گئے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون ختم کرنے کا فیصلہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 1 جولائی 2020 23:07

اسلام آباد میں صورتحال بہتر ہونے لگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی2020ء) اسلام آباد میں صورتحال بہتر ہونے لگی، وفاقی دارالحکومت میں سیل کیے گئے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون ختم کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا وبا کے پھیلاؤ میں کمی آرہی ہے جس کے بعد کئی علاقوں میں جاری سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے۔ اب بھی سیکٹر آئی ایٹ اور آئی ٹین کے سب سیکٹرز میں لاک ڈاؤن ختم کردنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر بتایا ہے کہ کل سے آئی ایٹ اور آئی ٹین کے سب سیکٹرز کو 14 دن پورا ہونے کے بعد ڈی سیل کردیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید بتایا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے اطلاق اور ایس او پیز پر عمل درآمد کی بدولت اسلام آباد میں انتہائی مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی اسلام آباد نے مزید بتایا ہے کہ شہر میں پہلے روزانہ 771 تک کیسز سامنے آرہے تھے جو کہ موثر حکمت عملی اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث کم ہوکر صرف 137یومیہ تک تہ گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گذشتہ روز جن میں صرف 137 ٹیسٹس کا نتیجہ مثبت آیا۔ اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں اب تک 12ہزار 912کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں 7ہزار261مریض صحتیاب بھی ہوگئے ہیں۔ شہر میں کورونا کی وجہ سے 128اموات ہوچکی ہیں۔ شہر میں وبا پر تقریباََ قابو پایا جاچکا ہے جس کے بعد بتدریج سیلڈ علاقوں کو کھولا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں 1 لاکھ سے زائد کورونا مریض صحتیاب ہوگئےہیں، کل ایک لاکھ8 ہزار273 مثبت کیسز میں سے ایک لاکھ802 مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ایکٹو کیس 1,08,273 رہ گئے ہیں۔ملک بھر کے 2 لاکھ سے زائد کووڈ۔19 کے مصدقہ کیسز میں سے آزاد کشمیر کے 1093، بلوچستان کے 10ہزار476، گلگت بلتستان کے 1,489، اسلام آباد کے 12ہزار912، کے پی کے، کے 26ہزار 598، پنجاب کے 76ہزار262، سندھ کے 84ہزار 640 مریض شامل ہیں۔