بھارت میں ہسپتال کا بیمار بچے کا علاج کرنے سے انکار، بچہ جاں بحق ہوگیا

والد بچے کی لاش سینے سے لگا کر بِلک بِلک کر روتا رہا، تصاویر اور ویڈیوز نے ہر شخص کو جھنجھوڑ دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 1 جولائی 2020 23:52

بھارت میں ہسپتال کا بیمار بچے کا علاج کرنے سے انکار، بچہ جاں بحق ہوگیا
اتر پردیش (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی2020ء) بھارت میں ہسپتال کا بیمار بچے کا علاج کرنے سے انکار، بچہ جاں بحق ہوگیا، والد بچے کی لاش سینے سے لگا کر بِلک بِلک کر روتا رہا، تصاویر اور ویڈیوز نے ہر شخص کو جھنجھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں پیش پیش بھارت سے ہر دوسرے دن دل دہلا دینے والے اور انسانیت سوز واقعات کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر اور ویڈیو خاصی وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک شخص اپنے بچے کی لاش کو سینے سے لگائے ہسپتال کی زمین پر لیٹا بلک بلک کر رو رہا ہے۔


اس حوالے سے بتایا گیا بھارت کی ریاست اترپریش میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ایک غریب میاں بیوی اپنے 1 سالہ بیمار بچے کو ہسپتال لے کر گئے تو ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز نے بچے کا علاج کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس علاقے سے کہیں دور کانپور شہر لے جانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

غریب شخص نے ڈاکٹرز کی منتیں کیں کہ وہ غربت کی وجہ سے کانپور تک کا سفر نہیں کر سکتا، اس لیے اسی ہسپتال میں بچے کا علاج کیا جائے۔ تاہم ڈاکٹرز نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا جسکے باعث غریب شخص کا 1 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ بچے کی موت کے بعد اس کا والد غم سے نڈھال ہوگیا اور اپنے بچے کو سینے سے لگائے ہسپتال کی زمین پر لیٹے بلک بلک کر روتا رہا۔ تاہم ہسپتال انتظامیہ اور اترپردیش حکومت نے کمال ڈھٹائی کیساتھ تمام معاملے کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر خاصا شور مچا ہے۔ بھارت کے شہری اپنی حکومت پر سیخ پا ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ شہریوں خاص کر غریبوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔