بھارتی ہندوتوا بالادستی اور بی جے پی نے مساجد کو شہید کیا، ہم اپنی اقلیتوں کے ساتھ وہ نہیں کر سکتے جومودی کر رہا ہے

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا ٹویٹ

جمعرات 2 جولائی 2020 00:10

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بھارت کی ہندوتوا بالادستی اور بی جے پی نے بھارت میں مساجد کو شہید کیا، ہم اپنی اقلیتوں کے ساتھ وہ نہیں کر سکتے جو مودی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کہی۔ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت کی ہندوتوا بالادستی اور بی جے پی نے بھارت میں مساجد کو شہید کیامگر ہمِ مدینہ کی طرز کی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں، ہمیں رواداری کے اہم جزو برداشت کو سمجھنا ہوگا، ہم اپنی اقلیتوں کے ساتھ وہ نہیں کر سکتے جو مودی کررہا ہے۔