پاکستان میں ایندھن کی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 30 دن سے کم ہے، حکومت میں شامل ہونے کے بعد کوئی نجی کمپنی نہیں چلا رہا

معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعرات 2 جولائی 2020 00:45

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایندھن کی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 30 دن سے کم ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارے پاس ایندھن کی ذخیرہ کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایندھن کی حالیہ قلت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ڈیزل اور پٹرولیم مصنوعات کی طلب کم تھی تاہم مئی میں اس پر کوئی منفی اثر نہیں دیکھا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل نے پٹرولیم مصنوعات 11 اور 12 ڈالر فی بیرل کے حساب سے خریدی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ حکومت میں شامل ہونے کے بعد کوئی نجی کمپنی نہیں چلا رہے ہیں۔