امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث یومیہ سامنے آنے والے نئے کیسز کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز امریکہ میں کورونا وائرس کے 50 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ اب تک کے رپورٹ ہونے والے یومیہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعرات 2 جولائی 2020 07:25

امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث یومیہ سامنے آنے والے نئے کیسز کی تعداد ..
واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی 2020ء) امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث یومیہ سامنے آنے والے نئے کیسز کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز امریکہ میں کورونا وائرس کے 50 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ اب تک کے رپورٹ ہونے والے یومیہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست ٹیکساس، کیلیفورنیا اور فلوریڈا میں میں سب سے زیادہ کورونا کیسزمنظر عالم پر آئے ہیں۔

واضح رہے کہ مہلک کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کر دہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اس وقت 1 کروڑ 6 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد مہلک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی کل تعداد 1 لاکھ 28 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔