ولادیمیر پیوٹن کے لیے 2036ء تک روس کا صدر رہنے کا راستہ صاف ہو گیا

روس کے عوام نے پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ آئینی اصلاحات توثیق کی مہر لگا دی، پیوٹن 2036 ء تک روس کے صدر رہ سکیں گے

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعرات 2 جولائی 2020 08:34

ولادیمیر پیوٹن کے لیے 2036ء تک روس کا صدر رہنے کا راستہ صاف ہو گیا
ماسکو (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی 2020ء) ولادیمیر پیوٹن کے لیے 2036ء تک روس کا صدر رہنے کا راستہ صاف ہو گیا۔ روس کے عوام نے پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ آئینی اصلاحات پر توثیق کی مہر لگا دی، پیوٹن 2036 ء تک روس کے صدر رہ سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق روس کے عوام نے ملکی پارلیمنٹ سے منظورہ کردہ آئینی اصلاحات کی توثیق کر دی ہے جس کے بعد ولادیمیر پیوٹن کے لیے آئندہ 2036ء تک روس کا صدر رہنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے صدارت کے عہدہ صدارت کی مدت کو صفر کرنے، ہم جنس پرستوں کی شادی سمیت دیگر اصلاحات پر مشتمل آئینی ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ 
یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ اس ساری صورت حال کے باوجود صدر پیوٹن کی یہ خواہش تھی کہ ان معاملات پر عوامی رائے بھی جانی جائے۔ واضح رہے کہ حزاب اختلاف نے آئینی ترامیم پر ووٹنگ کو روسی صدر کی جانب سے تاحیات صدر رہنے کی کوشش بھی قرار دیا ہے۔