لاہور، تاجروں کا 3 جولائی سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

اندرون شہر اور دیگر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث مارکٹیں بند ہیں جس سے معاشی قتل کیا جا رہا ہے، حکومت اجازت دے ورنہ 3 جولائی سے مارکیٹیں کھول دی جائیں گی، تاجر رہنماؤں کی پریس کانفرنس

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 2 جولائی 2020 10:36

لاہور، تاجروں کا 3 جولائی سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-02جولائی2020ء) لاہور کے تاجروں نے 3 جولائی سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ موجودہ حالات سے تنگ آ کر تاجر رہنماؤں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرون شہر اور دیگر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث مارکٹیں بند ہیں جس سے معاشی قتل کیا جا رہا ہے، حکومت اجازت دے ورنہ 3 جولائی سے مارکیٹیں کھول دی جائیں گی۔

اس سے پہلے حکومت پنجاب نے بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کردی ہے اور کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہوا ہے جس میں ضروری اشیاء کے سامان والی دکانیں اور اسپتال وغیرہ کھلے رکھنے کی اجازت ہے۔ خیال رہے کہ اس وقت پاکستان میں بھی کورونا کا وار تیز ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہر گزرتے دن کے ساتھ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

۔ ملک بھر میں اگر کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو ملک میں کورونا سے مزید 55 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4446 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 216097 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک پنجاب میں کورونا سے 1762 اور سندھ میں 1406 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 973 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں 128، بلوچستان میں 121 ، آزاد کشمیر میں 30 اور گلگت بلتستان میں 26 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

تاہم اب بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کر دی ہے لیکن اب تاجر رہنماؤں کی جانب سے تنگ آ کر اعلان کیا گیا ہے کہ حکومت اجازت دے دے ورنہ وہ 3 جولائی سے مارکیٹیں کھول دی جائیں گی۔ اس حوالے سے تاجر رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اندرون شہر اور دیگر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث مارکٹیں بند ہیں جس سے معاشی قتل کیا جا رہا ہے، حکومت اجازت دے ورنہ 3 جولائی سے مارکیٹیں کھول دی جائیں گی۔