کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائلز کے دوران ویکسین کے قوت مدافعت بڑھانے کے حوالے سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، سائنسدان

جمعرات 2 جولائی 2020 10:45

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں کورونا وائرس کی ممکنہ ویکسین کی تیاری سے وابستہ صف اول کے سائنسدان پروفیسر ساری گلبرٹ کا کہنا ہے کہ ٹرائلز کے دوران ویکسین کے قوت مدافعت بڑھانے کے حوالے سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی جناب سے تیار کی جانے والی ویکسین کا کلینکل ٹرائل تیسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ویکسین کے حوالے سے پارلیمانی سماعت کے دوران یونیورسٹی کے پروفیسر ساری گلبرٹ کا کہنا تھا کہ ٹرائل کے تیسرے مرحلے کے لیے آٹھ ہزار رضاکاروں پر ویکسین کا استعمال کیا گیا۔ ویکیسن کا لائسنس دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا کے پاس ہے۔انہوں نے ویکسین کی تیاری کے حوالے ٹائم لائن دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین کے استعمال کے لیے تیار ہونے کا دارومدار ٹرائل کے نتائج پر ہے۔