سعودی عرب، 30 ملین ریال مالیت کے غیر قانونی سگریٹ اور تمباکو کو ضبط

جمعرات 2 جولائی 2020 10:50

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) سعودی عرب میں چھاپہ مار کارروائی میں 30 ملین ریال مالیت کے غیر قانونی سگریٹ اور تمباکو کو ضبط کر لیا گیا۔سعودی محکمہ زکوٖة و آمدنی نے جدہ کے گودام پر چھاپہ مار کر بغیر ٹیکس ادا کیے گودام میں ذخیرہ سگریٹ اور تمباکو ضبط کیا۔ محکمہ زکوٖة و آمدنی کے مطابق ضبط کیے جانے والے تمباکو اور سگریٹ کی مالیت 30 ملین ریال ہے،ان کا ٹیکس ادا نہیں کیا گیا تھا، تمباکو اور سگریٹ کے تقریبا ایک ہزار کارٹن ضبط کیے گئے ہیں ان پر 90 ملین ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ زکوة و آمدنی نے بیان میں مزید کہا کہ بغیر ٹیکس ادا شدہ سگریٹ اور تمباکو ذخیرے کے مالک سے پوچھ گچھ جاری ہے۔تفتیش میں ان فریقوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے جنہوں نے تمباکو اور سگریٹ پر ٹیکس نہیں لیا تھا اور سارا سامان بالا ہی بالا گودام میں پہنچا دیا تھا۔محکمہ زکوة و آمدنی نے انتباہ دیا ہے کہ ہر طرح کے تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس خلاف ورزیوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا۔ کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں تاجر تمباکو اوراس کی مصنوعات فروخت کرنے سے رکے ہوئے تھے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں سگریٹ اور تمباکو کی قلت پیدا ہوگئی تھی۔