برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، متاثرین کی تعداد 14 لاکھ 53 ہزار سے تجاوز، 60 ہزارسے زائد افراد ہلاک

جمعرات 2 جولائی 2020 11:28

برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، متاثرین کی تعداد ..
ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل عالمی وبا کورونا وائرس سے شدید طور پر متاثر ہوا ہے، ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 46712 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 14 لاکھ 53 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔

برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 1038 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ملک میں اب تک اس مہلک وائرس سی60 ہزار 713افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 476509 ہے جبکہ اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی مصدقہ تعداد 1453369 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :