میکسیکو میں کورونا وائرس سے 28 ہزار سے زائد افراد ہلاک، مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگئی

جمعرات 2 جولائی 2020 11:28

میکسیکو میں کورونا وائرس سے 28 ہزار سے زائد افراد ہلاک، مریضوں کی تعداد ..
میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) میکسیکو میں مہلک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، ملک کے مختلف علاقوں میںکورونا سے اب تک 28 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو کورونا وائرس سے شدید طور پر متاثر ہوا ہے، ملک میں گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سی741 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جس سے ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 28510 تک پہنچ گئی ہے۔ میکسیکو میں اس وقت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 231770 ہے۔ میکسیکو کی وزارت صحت کے وبائی امراض کے ڈائریکٹر جوس لوئس الومیا نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 64941 رہ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :