وزارت نقل کی جانب سے کرونا وائرس سے صف اول میں لڑنے والے افراد کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 2 جولائی 2020 11:10

وزارت نقل کی جانب سے کرونا وائرس سے صف اول میں لڑنے والے افراد کو منفرد ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2020ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ) دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہے جس سے نجات حاصل کرنے کے لئے سعودی حکومت کی جانب تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں وزارت صحت کی جانب سے لمحہ بہ لمحہ موبائیل فونز اور بذریعہ ای میل تارکین وطن اور شہریوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ کرونا وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ہمیں کون کون سی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا

ان مشکل اور کٹھن حالات میں سعودی حکومت کے تمام شعبہ جات اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جس میں سرفہرست ڈاکٹرز حضرات،پولیس اور عسکری کے ملازمین ہیں جو ہمہ وقت عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں ان کو سعودی وزارت نقل کی جانب سے منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور انکی بے پناہ خدمات کو بھی سراہا گیا۔