وزیر اعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو دنیا نے سراہا، اور اسے اپنا رہی ہے

ناصر سلمان ترجمان حکومت پنجاب کا بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 2 جولائی 2020 11:13

وزیر اعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو دنیا نے سراہا، اور اسے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2020ء) ناصر سلمان ترجمان حکومت پنجاب کا بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو دنیا نے سراہا، اور اسے اپنا رہی ہے، بلاول زرداری اور مودی کی کورونا پر مکمل لاک ڈاؤن پالیسی ہے، جو دنیا نے رد کردی ہے، حادثاتی چیئرمین وزیر اعظم پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنی طرف اشارہ کرتی انگلیوں کا حساب تو دے دیں، یہ انگلیاں بتاتی ہیں کہ عزیر بلوچ پھوپھو کو بھتہ دیتا تھا، اور قتل و غارتگری کا بازار گرم رکھتا تھا، 150 افراد کے قاتل کی جے آئی ٹی رپورٹ کیوں ریلیز نہیں کی جاتی، بے نامی اکاؤنٹس کا تعلق ہر بار آصف زرداری اور انکے فرنٹ مین کی طرف ہی کیوں نکلتا ہے، ناصر سلمان کراچی میں زمین بوس ہوتی عمارتیں کرپشن کی ہوشربا داستانیں بارہ سال اقتدار والے صوبہ سندھ کی ہیں، کبھی ترقیاتی فنڈز میں کمیشن اور اومنی گروپ کو سبسڈی دینے والے وزیراعلی سے پوچھا، ناصر سلمان بلاول اپنی ایک ٹانگ محکمہ صحت سندھ کو کیوں نہیں مارتے کہ بچے تڑپتے رہیں اور ویکسین دستیاب نہیں، بلاول زرداری آپ سیلکٹڈ ہیں، اگر الیکٹڈ ہوتے تو احساس ہوتا کہ تھر کے بھوک سے سسکتے بچے کیا مانگ رہے ہیں، آپ سیلکٹڈ ہیں کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر ایک بیان بھی نہیں دے سکتے، ناصر سلمان آپ سیلکٹڈ ہیں کیونکہ آپ کو نہیں پتہ معاشی بحران میں دیہاڑی دار بھوک سے کیسے مقابلہ کرے گا، ناصر سلمان کرپشن میں لتھڑی پی پی پی حکومت عوام نہیں بھولی جب 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، ناصر سلمان یہ وہی دور حکومت تھا ٹرین راستے میں ڈیزل کی عدم دستیابی پر رک جاتی تھی، یہ وہی پی پی دور حکومت تھا جب 2009 سپریم کورٹ اسٹیل مل ازخود نوٹس 26 ارب بدعنوانی ٹابت ہوئی۔