امریکا نے کورونا کے علاج میں موثردوا کی تمام سپلائی تین ماہ کے لیے خرید لی
فی مریض کورس کی قیمت2ہزار340ڈالر ہے دنیا بھر کے لیے اس تک رسائی ناممکن ہوگئی
میاں محمد ندیم جمعرات 2 جولائی 2020 11:18
(جاری ہے)
یہ دوا ویسے بھی کافی مہنگی ہے مگر اب دنیا بھر کے لیے اس تک رسائی لگ بھگ ناممکن ہوگئی ہے کیونکہ امریکا نے 3 ماہ تک کے لیے اس کی تمام سپلائی کو خرید لیا ہے تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا تھا کہ ریمیڈیسیور کورونا وائرس کے مریضوں کی جلد صحت یابی میں مدد کرتی ہے اس دوا کو ایک امریکی کمپنی گیلاڈ سائنسز کی جانب سے ایبولا کے خلاف تیار کیا گیا تھا، مگر یہ کورونا وائرس کے حوالے سے بھی موثر ثابت ہوئی. امریکا نے ستمبر تک کے لیے اس کے 5 لاکھ سے زائد کورسز کو خرید لیا ہے جولائی کے لیے گیلاڈ کی مجوزہ پروڈکشن کا سو فیصد حصہ امریکا کو دیا جائے گا جبکہ اگست اور ستمبر کی پروڈکشن کا 90، نوے فیصد حصہ بھی امریکا کے پاس جائے گا اس انکشاف کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے امریکا پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں عالمی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے. امریکا کے ہیلتھ اینڈ ہیومین سروسز سیکرٹری ایلکس ازر نے اپنے ایک بیان میں کہا صدر ٹرمپ نے زبردست معاہدہ کرکے کووڈ 19 کے لیے پہلی منظور کردہ دوا تک امریکی شہریوں کی رسائی کو یقینی بنایا ہے انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے بس میں جو کچھ ہے وہ سب کووڈ 19 سے زندگی بچانے والی ادویات کے بارے میں جاننے اور امریکی عوام تک ان کی رسائی کے لیے کیا جارہا ہے . اس دوا کے جینرک متبادل موجود ہیں مگر پیٹنٹ قوانین کے باعث صرف غریب اور متوسط آمدنی والے ممالک اسے اپنے طور پر تیار کرسکیں گے گیلاڈ سائنسز کی جانب سے 127 ممالک کی کمپنیوں کو یہ دوا تیار کرنے کے لائسنس جاری کیے گئے ہیں جن میں پاکستان کی فیروز سنز بھی شامل ہے گیلاڈ نے امیر ممالک کے لیے فی مریض اس دوا کی قیمت 2340 ڈالرز رکھی ہے. اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ فی الحال کورونا وائرس کے خلاف موثر چند ادویات میں سے ایک ہونے کی وجہ سے اس کی مانگ بہت زیادہ ہونے کی توقع ہے اس کے علاوہ برطانیہ میں ڈیکسا میتھازون کو بھی کورونا وائرس کے حوالے سے موثر دریافت کیا گیا ہے ایک کلینیکل ٹرائل میں جب دریافت کیا گیا کہ اس دوا سے ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی صحت یا بی کا عمل تیزی کیا جاسکتا ہے تو اسے امریکا اور جاپان میں کووڈ 19 کے علاج کے لیے منظوری دی گئی. برطانیہ کے وزیر ندیم زہاوی نے اس حوالے سے کہا کہ ریمیڈیسیور کی تمام سپلائی کو خرید کر امریکا عالمی کوششوں میں مدد نہیں کررہا، جبکہ برطانیہ ذمہ داری سے اس طرح کام کررہا ہے جس سے پوری دنیا کی مدد ہوسکے‘آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹر ہوربے نے کہا کہ گیلاڈ کمپنی یقیناً ایک امریکی کمپنی کے طور پر مخصوص سیاسی دباﺅ کے زیرتحت ہے اس وقت کمپنی کی جانب سے ہسپتال سے باہر استعمال کے لیے اسے گولی کی شکل میں تیار کرنے پر بھی کام کیا جارہا ہے.
مزید اہم خبریں
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.