ترک اداکارہ نانا کی لاش پر بیٹھے کشمیری بچے کی تصویر کو دیکھ کر رنجیدہ

یہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، جو طویل عرصہ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،کشمیریوں کا دکھ بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔اسریٰ بیلجیک کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 2 جولائی 2020 11:21

ترک اداکارہ نانا کی لاش پر بیٹھے کشمیری بچے کی تصویر کو دیکھ کر رنجیدہ
استنبول (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02جولائی 2020) ترک اداکارہ نانا کی لاش پر بیٹھے کشمیری بچے کی تصویر کو دیکھ کر رنجیدہ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی، تین سالہ معصوم فرشتے کے سامنے اس کے نانا کو گولیوں سے بھون ڈالا،اسی حوالے سے ارتغل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ نانا کی لاش پر بیٹھے کشمیری بچے کی تصویر کو دیکھ کر رنجیدہ ہو گئی۔

اداکارہ اسریٰ بلجیک نے تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، جو طویل عرصہ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔حلیمہ سلطان کشمیری لائیو میٹرز اور بھارتی بربریت کے الفاظ بھی لکھے۔حلیمہ سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کا نشانہ بننے والے کشمیری شہید کی تصویر شیئر کی اور لکھا اس تصویر کو دیکھنے کے بعد بعد وہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے غم اور اور بے بسی بیان کرنے کے لیے الفاظ کی تلاش میں ہیں۔

(جاری ہے)

۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہوجانے والے بزرگ شہری کی لاش پر بیٹھے ان کے نواسے کی تصویر دنیا بھر میں وائرل ہوگئی ہے۔نانا کی لاش پر بیٹھے کشمیری بچے کی تصویر پر ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ اس تصویر میں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی بے بسی اور دکھ ناقابل بیان ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی درندگی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا جس میں 60 سالہ بزرگ کو ان کے 3 سال کے نواسے کے سامنے قتل کر دیا گیا۔

قابض بھارتی فورسز کی بربریت کا واقعہ سوپور میں پیش آیا ہے جہاں بزرگ کو کار سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔نواسہ معجزانہ طور پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے محفوظ رہا، بچہ سہما ہوا نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا اور مدد کو پکارتا رہا۔60 سالہ شہید بشیر احمد خان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ قابض فورسز نے اس کے والد کو کار سے اتار کر گولیاں ماریں۔شہید کے اہلِ خانہ کے مطابق بشیر احمد خان سامان لینے کا کہہ کر گھر سے سوپور جانے کے لیے نکلے تھے۔