ایسے حالات میں مجھے ماسک پہننے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

جمعرات 2 جولائی 2020 11:45

ایسے حالات میں مجھے ماسک پہننے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) کورونا وائرس کے دوران تقریبات میں ماسک نہ پہننے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں سخت حالات میں ماسک پہننے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور انہیں امید ہے کہ کورونا وائرس کی وباء جلد ختم ہو جائے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر انہیں لوگوں کی طرٖح سخت صورتحال درپیش ہوئی تو وہ یقیناً ماسک پہنیں گے ورنہ عام طور پر وہ ماسک نہیں پہنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے ملاقات سے قبل وائٹ ہائوس میں زیادہ تر لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں، میرے خیال میں اس صورتحال میں جب کیسز کی تعداد بہت زیادہ ہورہی ہے ماسک پہننا اچھی بات ہے اور مجھے ماسک پہننے سے کوئی مسئلہ نہیں لہذا کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ملک بھر میں ماسک پہننا ’’ لازمی‘‘ قرار دیا جانا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں بہت سے ایسے مقامات ہیں جہاں لوگ ایک دوسرے سے طویل فاصلے پر رہتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ ہم کورونا وائرس پر بہت حد تک قابو پانے جارہے ہیں بلکہ یہی نہیں مجھے امید اور یقین ہے کہ ایک وقت پر یہ وباء ختم ہو جائے گی اور ہم بہت جلد کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین تیار کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن لوگ انہیں کالے رنگ کا ایک ماسک پہنے دیکھیں گے اور میرا خیال ہے کہ یہ اچھا ہے جس میں وہ سابق تصوراتی کردار لون رینجر کی طرح لگیں گے جو آنکھوں پر ماسک پہنتا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس ختم ہونے سے متعلق فروری میں کہا تھا کہ یہ وائرس ختم ہونے جارہا ہے اور ایک دن جادو ہو گا اور یہ ختم ہو جائے گا۔