روسی صدر کی لیبر مارکیٹ2021 ء تک بحال کرنے کی ہدایت

جمعرات 2 جولائی 2020 11:45

روسی صدر کی لیبر مارکیٹ2021 ء تک بحال کرنے کی ہدایت
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ملکی لیبر مارکیٹ کی 2021 ء تک ہرصورت بحالی کے لیے مرکزی بینک کے ساتھ مل کر ضروری اقدامات کرے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

صدر پیوٹن نے کہا کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں دوسرے ملکوں کی طرح روسی شہری بھی روزگار سے محروم ہوئے ہیں جنھیں روزگار کی واپس فراہمی کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔صدر نے حکومت اور علاقائی اتھارٹیز کو ہدایت کی کہ وہ بینک آف رشیا کے ساتھ مل کر لیبر مارکیٹ آئندہ سال تک بحال کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں۔