یورو زون کی اقتصادی سرگرمیوں میں جون کے دوران کمی

جمعرات 2 جولائی 2020 11:45

یورو زون کی اقتصادی سرگرمیوں میں جون کے دوران کمی
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) یورو زون کی اقتصادی سرگرمیوں میں جون کے دوران کمی ہوئی تاہم اس کی رفتار لاک ڈائون کے مقابلے میں کم رہی۔یہ بات تجارتی صورتحال کے حوالے سے برطانوی کمپنی آئی ایچ ایس نے ایک بیان میںکہی۔

(جاری ہے)

کمپنی کا کہنا ہے کہ جون کے دوران بلاک میں اقتصادی سرگرمیوں میں کمی ضرور ہوئی تاہم یہ لاک ڈائون کے دور کے مقابلے میں کافی کم ہے،ماہ کے دوران پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی )بہتر ہوکر 47.5 پوائنٹ رہا جو کہ مئی کے دوران 31.9 پوائنٹ جبکہ اپریل میں 13.6 پوائنٹ کی تاریخی کم ترین سطح پر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :