روساتم کی لاک ڈائون کے باوجود نیوکلیئر پاور پلانٹس کی تعمیراتی سرگرمیاں جاری

جمعرات 2 جولائی 2020 11:45

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) روسی جوہری توانائی کمپنی روساتم نے کہا ہے کہ اس نے کورونا لاک ڈائون کے باوجود بیرون ملک نیوکلیئر پاور پلانٹس کی تعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھیں۔یہ بات کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر الیکسی لخاشیف نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو ایک بریفنگ کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

سی ای او نے کہا کہ کورونا لاک ڈائون کے نتیجے میں ہماری سرگرمیوں پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا، ہم 10 ملکوں میں 25 مقامات پر جوہری توانائی کے منصوبے تعمیر کررہے ہیں جن پر کام جاری رکھا گیا، مجموعی طور پر ہم 36 ممالک میں کام کے لیے بالکل تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے رواں سال کے منصوبوں میں تبدیلی کی قطعاً ضرورت نہیں حتیٰ کہ کوئی بہت بڑا تعمیراتی منصوبہ بھی پیش آیا تو جاری رکھا جائے گا۔