اٹلی کی اقتصادی شرح نمو میں8.3 فیصد کمی کا امکان

جمعرات 2 جولائی 2020 11:45

اٹلی کی اقتصادی شرح نمو میں8.3 فیصد کمی کا امکان
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) اٹلی کی اقتصادی شرح نمو میں رواں سال 8.3 فیصد کمی کا امکان ہے جس کی وجہ کورونا لاک ڈائون سے پیداواری و کاروباری سرگرمیوں کا تعطل ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کے مطابق یورو زون کی تیسری بڑی معیشت اٹلی کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوا، مسلسل دو ماہ تک کورونا لاک ڈائون کے باعث اس کی اقتصادی شرح نمو میں بھی کمی آئی جو رواں سال مجموعی طور پر 8.3 فیصد تک گرنے کا امکان ہے، تاہم آئندہ سال (2021 ء )اقتصادی شرح نمو میں بہتری کے آثار پر اس میں کمی کی شرح صرف 4.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :