ترکی اور ایران کی مداخلت کے خلاف عرب ممالک متحد ہوں، عرب لیگ

ترکی کی مدد سے داعش اور النصرہ فرنٹ کے ہزاروں جنگجو اسلحہ سمیت لیبیا پہنچ رہے ہیں،سیکرٹری جنرل

جمعرات 2 جولائی 2020 12:00

ترکی اور ایران کی مداخلت کے خلاف عرب ممالک متحد ہوں، عرب لیگ
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) عرب لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل عمرو موسی نے عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ترکی اور ایران کی عرب ملکوں میں مداخلت روکنے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیداکریں۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں عمرو موسی نے کہا کہ ترکی لیبیا کی قومی وفاق حکومت کو اسلحہ سپلائی کرکے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ لیبیا کو ترکی کی جانب سے اسلحہ کی سپلائی نہ صرف لیبیا کی سلامتی بلکہ مصر، تونس، الجزائر، چاڈ اور نیجر جیسے ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں عمرو موسی کا کہنا تھا کہ ترکی کی مدد سے داعش اور النصرہ فرنٹ کے ہزاروں جنگجو بحیرہ روم سے اسلحہ سمیت گذر کر لیبیا پہنچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لیبیا میں ترکی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مداخلت کررہا ہے۔عرب لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عرب ممالک کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے خطے میں ترکی اور ایران کی مداخلت روک تھام کے لیے متحد ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :