گھروں میں قرنطینہ کرنے والے 328 افراد جاں بحق:محکمہ صحت سندھ

جمعرات 2 جولائی 2020 12:05

گھروں میں قرنطینہ کرنے والے 328 افراد جاں بحق:محکمہ صحت سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خود کو گھروں میں قرنطینہ کرنے والے افراد میں سے 328جاں بحق ہو گئے ہیں۔محکمہ صحت حکومت سندھ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 1406 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ اموات جناح اسپتال میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 171 ہے۔

اسی طرح سول اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ 131 مریض جان کی بازی ہار گئے ۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایس آئی یو ٹی میں 122، ڈائواسپتال میں113، انڈس اسپتال میں107، آغا خان اسپتال میں 94 اور ضیاء الدین اسپتال میں 87 افراد کورونا وائرسسے متاثر ہوکراس دنیائے فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خود کو گھروں میں قرنطینہ کرنے والے افراد میں سے 328افراد بھی جاں بحق ہو گئے ہیں