ویسٹ انڈین کھلاڑی کالر پر black lives matter کا سلوگن لگائیںگے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز ٹیم کواس سلوگن کے استعمال کی اجازت دی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 2 جولائی 2020 12:04

ویسٹ انڈین کھلاڑی کالر پر black lives matter کا سلوگن لگائیںگے
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2020ء ) ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف آٹھ جولائی سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں شرٹ کے کالر پر black lives matter کا سلوگن لگائیں گے۔ امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص جارج فلیڈ کی ہلاکت پر نسلی امتیاز و تعصب کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے تھے۔ نسلی ناانصافیوں کے خلاف پریمیئر لیگ فٹ بال کلبز نے black lives matter کے سلوگن والی جرسی پہن کر احتجاج کیا اور سیاہ فام افراد سے اظہار یکجہتی کیا۔

(جاری ہے)

اسی سوچ کو اپناتے ہوئے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف پوری ٹیسٹ سیریز کے دوران black lives matter لوگو والی شرٹ پہنیں گے۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈرنے کہا کہ ان کی ٹیم تاریخ کا حصہ بنے گی، یہ ہماری ڈیوٹی ہے کہ ہم اظہار یکجہتی کریں اور لوگوں میں آگاہی پھیلائیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز ٹیم کواس سلوگن کے استعمال کی اجازت دےدی ہے۔